ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / صدارتی انتخابات 17جولائی کوہوں گے

صدارتی انتخابات 17جولائی کوہوں گے

Thu, 08 Jun 2017 12:14:40    S.O. News Service

نئی دہلی،7؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)الیکشن کمیشن نے آج اعلان کیا ہے کہ صدارتی انتخابات 17جولائی کوہوں گے۔صدر پرنب مکھرجی کی مدت 24جولائی کوختم ہو رہی ہے۔چیف الیکشن کمشنر نسیم زیدی نے صحافیوں کوبتایاکہ پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 28جون ہے اورووٹوں کی گنتی دہلی میں 20جولائی کوہوگی۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن 14جون کوجاری کیا جائے گا۔ادھر صدر کے لئے اپوزیشن ایک مشترکہ امیدوار کو لے کر حکمت عملی بنا رہا ہے۔کل ہوئی کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر گلامنبی آزاد نے صحافیوں کو بتایا کہ اجلاس میں اس معاملے پر بھی بات چیت ہوئی اوراپوزیشن جماعتوں کے درمیان یکجہتی قائم کرنے کے مقصد سے ایک ذیلی گروپ قائم کیا گیا اور اس کی ملاقات ایک ہفتے کے اندر اندر ہو جائے گا، تاکہ حزب اختلاف کے رہنماؤں سے بات کر اس عہدے کے لئے متفق علیہ امیدوارطے کیاجاسکے۔


Share: